English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضلع میں امن وامان برقرار قائم رکھنے کے لیے اے پی سی آر نے پیش کی یادداشت 

share with us

بھٹکل 08/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر)  شاخ بھٹکل کی جانب سے بابری مسجد، رام جنم بھومی متنازعہ معاملہ میں آئندہ دنوں میں فیصلے کے پیشِ نظر امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے اور شرپسند عناصر پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ڈپٹی کمشنر کے نام یادداشت سونپی گئی ہے۔ 
    اس موقع پر اے پی سی آر بھٹکل کے ذمہ دار جناب قمرالدین مشائخ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو امن وامان برقرار رکھنے کے لیے اقدام کریں، سوشیل میڈیا پرکچھ لوگ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ اس پر کڑی نظر رکھیں۔ 
    اس موقع پر جناب عنایت اللہ گوائی، مولانا زبیر ایس ایم، نذیر قاسمجی اور یگر حضرات موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا