English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور :  غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں دو مسافر گرفتار ،  پندرہ لاکھ اٹھاسی ہزار کا سونا ضبط 

share with us

منگلورو 05/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  منگلور انٹر نیشنل ایرپورٹ پر وقتاً فوقتاً سونا اسمگل کرنے کی وارداتیں پیش آتے ہی رہتے ہیں۔ افسران کی جانب سے باربار اس طرح وارداتوں کو ناکام بنانے کے باوجود نئی نئی ترکیبیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ تازہ دو معاملات سامنے آئے جس میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سگریٹ اور کھلونوں میں سونا چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ 
    بتایا جارہا ہے کہ ایک مسافر نے موٹر گاڑیوں کے کھلونے میں 252.98گرام چھپایا تھا جس کی مالیت 9.65لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے اور دوسرے نے سگریٹ کے پیکیٹوں میں 6.23لاکھ کا سونا چھپا یا تھا۔ تفتیش کے دوران افسران نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا