English   /   Kannada   /   Nawayathi

مریم نواز: لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کی بیٹی کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی

share with us

لاہور04؍نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی رہائی کے لیے درخواست منظور کر لی ہے اور انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ہائی کورٹ نے مریم نواز کو ضمانت پر رہائی کے لیے ایک، ایک کروڑ کے دو مچلکے متعلقہ ٹرائل کورٹ یعنی احتساب عدالت میں داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔مریم نواز چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں ہیں اور انھوں نے والد کی تیمارداری کے غرض سے اپنی رہائی لکے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ہائی کورٹ کا جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے درخواست پر محفوظ کردہ فیصلہ پیر کو سنایا۔
لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی درخواست پر لگ بھگ چار دن سماعت کی اور 31 اکتوبر کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مریم نواز سے پہلے اسلم آباد ہائی کورٹ نے اُن کے والد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ نواز شریف اس وقت لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گذشتہ برس مریم نواز کو ایون فلیڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوئی تھی لیکن یہ سزا معطل کر دی گئی تھی
لاہور ہائی کورٹ کے روبرو بحث میں مریم نواز کے وکلا نے نیب کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا جبکہ نیب نے مریم نواز کی درخواست کو ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔
مریم نواز کو آٹھ اگست کو نیب نے اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور سے گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے والد نواز سے جیل میں ہفتہ وار ملاقات کرنے گئیں تھیں۔
مریم نواز 48 دنوں تک جسمانی ریمانڈ پر جیل میں رہیں اور جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد 41 دنوں سے جیل میں ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو تقریباً ایک سو دنوں کے بعد رہائی ملی ہے۔رمضان شوگر ملز کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات میں رہائی کے بعد مریم نواز کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں رہی۔ اس سے پہلے گذشتہ برس مریم نواز کو ایون فلیڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوئی تھی لیکن یہ سزا معطل کر دی گئی تھی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا