English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان :فضل الر حمن نے عمران خان کو دو دن  کی مہلت دی

share with us

اسلام آباد 02نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو دو روز کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ خود ہی مستعفی ہو جائیں ورنہ عوام کا یہ سمندر قدرت رکھتا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں گھس کر انہیں خود ہی گرفتار کر لے۔

آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے فوج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ پاکستان کے اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔ لیکن اداروں کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہو گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کو فوج پر الزام تراشی کرنے کے بجائے الیکشن کی شفافیت سے متعلق اپنی شکایت متعلقہ اداروں کے پاس لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اداروں کو غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں اور اگر ایسا محسوس ہوا کہ 'ناجائز حکمرانوں کی پشت پناہی ہمارے ادارے کر رہے ہیں تو پھر دو دن کی مہلت ہے اور پھر ہمیں نہ روکا جائے کہ ہم اداروں کے بارے میں اپنی کیا رائے قائم کرتے ہیں۔'

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں دیے گئے اس بیان کے بعد جمعے کی رات نجی ٹیلیویژن چینل اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا تھا اگر ان (فضل الرحمان) کا اشارہ فوج کی طرف ہے تو اپوزیشن کو یہ بات سمجھنا چاہیے کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔۔۔فوج پر الزام تراشی کرنے کے بجائے وہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق اپنی شکایت متعلقہ اداروں کے پاس لے کر جائیں۔' اس کے بعد جواب میں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ 'وہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) فوج کے بحیثیت ادارہ نمائندے ہیں، یہ بیان تو کسی سیاستدان کو دینا چاہیے تھا۔'

دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے حزب اختلاف کے 'آزادی مارچ' کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کے مارچ سے پاکستان کے دشمن خوش ہو رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دشمن ممالک اس آزادی مارچ سے خوش ہو رہے ہیں اور ان کایہ اشارہ ہندوستان کی جانب تھا۔

ذرائع : قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا