English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

share with us

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے  اسرائیل میں اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے اُس مطالبے کو پورا کرنے سے انکار پر احتجاجاً سامنے آیا ہے جس میں عمان حکومت  نے کہا تھا کہ اسرائیلی حکام کے ہاتھوں کئی ماہ سے گرفتار اردن کے دو شہریوںکو رہا کیا جائے۔

 اردن کے مطابق، مذکورہ شہریوں کو بلا جواز غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے ۔

الصفدی نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہبہ اللبدی اور عبدالرحمن مرعی کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور ان دونوں کی جانوں کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا