English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا کا سب سے لمبا انسانی دانت

share with us

لندن :30اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)جرمنی میں ایک ڈینٹسٹ نے دنیا میں سب سے لمبا انسانی دانت نکالا ہے۔ 'گینس  ورلڈ ریکارڈ‘ نے اسے ایک عالمی ریکارڈ قرار دے دیا ہے۔

جرمن شہر اوفن باخ کے ڈاکٹر ماکس لوکاس نے پچھلے سال جرمن شہر مائینز کے ایک مریض کا  37.2 ملی میٹر لمبا دانت نکالا تھا۔ اس دانت کا کوئی تین چوتھائی حصہ مسوڑہوں کے اندر تھا۔

اس دانت کی لمبائی کے بارے میں گینس ورلڈ ریکارڈز  کوئی ایک سال تک چھان بین کی اور آخر کار اسے ایک ریکارڈ قرار دیا۔ڈاکٹر لوکاس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ڈینٹسٹوں کے لیے یہ ایک دلچسپ خبر ہے۔ اور وہ گینس ورلڈ ریکارڈز کا سرٹیفیکٹ فخر سے اپنی کلینک میں لگائیں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا