English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا بل منظورکرلیا

share with us

لندن :30اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے معاملے پرمہینوں سے جاری ڈیڈ لاک کے بعد برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا بل منظورکرلیا۔

یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی میں تین ماہ کی توسیع کے بعد برطانوی پارلیمنٹ میں کافی ہلچل مچی رہی۔ بالآخروزیراعظم بورس جانسن کی قبل ازوقت انتخابات کی خواہش پرارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے آمادگی کا اظہارکردیا ہے جس کے نتیجے میں ایک روز پہلے مسترد ہونے والا بل آخر کار منظورہوگیا

قبل ازوقت انتخابات کے بل کے حق میں 438 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ پڑے۔ اس بل کی منظوری کے بعد برطانیہ میں سنہ 1923 کے بعد پہلی مرتبہ 12 دسمبرمیں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں گے۔

منظورشدہ بل ہاؤس آف لارڈز کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا اورامید ہے کہ اسی  ہفتے کے اختتام تک یہ بل دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔ ہاؤس آف لارڈزسے اس بل کے منظورہونے کا مطلب یہ ہو گا کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ کے دن سے پہلے الیکشن مہم چلانے کے لیے صرف پانچ ہفتے ملیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا