English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ کا دہشت گردوں کے سرغنہ کی میزبانی کرنا اتحادیوں کے تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے:فاحروتین آلتون

share with us

انقرہ :28اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے اطلاعاتی امور کے چئیرمین   فاحروتین  آلتون   نے اس بات کا اعادہ  کیا ہے کہ   اس کے اتحادیوں کی طرف سے دہشت گردوں کے  سرغنہ کی پشت پناہی   تعلقات کے لئے نقصان کا باعث ہوگی۔

انہوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار    امریکہ میں  موجود دہشت گرد تنظیم   پی کے کے/وائی پی جی کے سرغنہ  کی میزبانی  کیے  جانے پر  سوشل میڈیا  پر اپنے  ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  " ہمارے اتحادیوں کی  جانب سے  دہشت گرد سرغنہ کی  میزبانی   کرنا  ہمارے تعلقات کے لئے نقصان دہ  ثابت ہوگی۔"

انہوں نے کہا کہ یہ قومی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ، بلکہ اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کی روح کے بھی خلاف ہے۔ ہمارے خطے کے لئے غیر متوقع پالیسیاں دیرپا مسائل کا باعث بنیں گی  اور  پورے خطے کو غیر مستحکم اور بین الاقوامی سلامتی کو لاحق خطرات میں اضافے کا باعث بنیں گی۔  انہوں نے کہا  کہ امریکی حکام کو نہ صرف دہشت گرد  سرغنہ   کو کوئی ویزا دینا چاہئے   بلکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ان کے اتحادیوں کے ساتھ بھی تعاون کرنا چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا