English   /   Kannada   /   Nawayathi

'عالمی بائیکاٹ تحریک نے صہیونی ریاست کو تنہا کر دیا'

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:23اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے قومی ادارے برائے دفاع اراضی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست نے انتہا پسند یہودی گروپوں اور دائیں بازو کی مذہبی تنظیموں سے مدد مانگ لی ہے۔ دوسری طرف صہیونی ریاست نے عالمی سطح پر اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک'بی ڈی ایس' کی سرگرمیوں کو غیرموثر بنانے کے لیے خطیر رقم صرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے فیصلہ ساز یہ سمجھتے ہیں کہ عالمی بائیکاٹ تحریک " BDS" صہیونی ریاست کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہےاور اس نے عالمی سطح پر اسرائیل کےخلاف بڑے پیمانے پر رائے عامہ ہموار کی ہے۔ اس تحریک کی کوششوں کے نتیجے میں اسرائیل کو عالمی سطح پر سخت تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' کے مطابق تل ابیب نے" BDS" کے خلاف کام کرنے والے عالمی گروپوں کو بھاری رقوم  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے فوری طورپر 57 لاکھ شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اسرائیل کی زیادہ توجہ یورپی ممالک میں BDS کی سرگرمیوں کو روکنے پر مرکوز ہے اور اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے بی ڈی ایس تحریک کو غیرموثر بنانے کے لیے بھی پانی کی طرح پیسہ بہانا شروع کیا ہے۔

خیال رہے کہ BDS ایک عالمی تحریک ہے جو صہیونی ریاست کے عالمی سطح پربائیکاٹ کے لیے سرگرم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا