:اور ہر طرح کے
بھٹکل کے طالبِ علم احمد عویمرآرمار کی شاندار کام ... یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب ، 2 یوکرینی ... اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کی تبدیلی پر ب ... ایسٹرا زینیکا نے دنیا بھر سے کووی شیلڈ واپس لینے ک ... فلسطین حامی پوسٹ لائک کرنے پر مسلم پرنسپل برخواست ... ہریانہ کی سیاست میں ہلچل : جے جے پی نے بھی کانگریس ... دھنی پور مسجد کے نام پر ٹھگی کا انکشاف ... مدارس کا نظامِ تعلیم وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو ...

نئی دہلی۔23اگست2017(فکروخبر/ذرائع)2000روپے کے نوٹ منظر عام پر لانے کے بعد ریزروبینک آف انڈیا نے 200اور50روپے کے نئے نوٹ جاری کردئیے ہیں اور اگلے ہفتے سے اے ٹی ایم مشینوں اور بینکوں میں 200روپے کے نوٹ دستیاب ہونگے،وزارت خزانہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ریزاروبینک کے سینٹرل بورڈ آف گورنرس نے 200روپے اور نئے 50روپے کے نوٹ جاری کرنے کے فیصلے کو منظوری دی ہے تاکہ ملک بھر میں کیش کی جو قلت پائی جا تی ہے اس پر قابو پایا جا سکے ۔ یو این این کے مطابق 9نومبر 2016کو وزیر اعظم نے نوٹ بندی کا اعلا ن کر کے 1000اورپرانے 500روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں منسوخ کر دینے کا اعلان کر دیا تھا ،نوٹ بندی کے اس اعلان کے بعد ملک بھر میں بینک کھاتے داروں کو رقومات حاصل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور رقومات حاصل کرنے کے دوران 107افراد کی جانیں بھی ضائع ہوئی تھیں ۔ نوٹ بندی کے اعلان کے بعد ریزاروبینک آف انڈیا نے 2000اور 500روپے کے نئے نوٹ جاری کئے جسے ملک بھر میں لوگوں کو ریزگاری ڈھونڈنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ،اب ریزارو بینک آف انڈیا نے 200روپے اور 50روپے کے نوٹ جاری کئے ہیں ۔ریزاروبینک آف انڈیا کے سینٹرل بورڈ آف گورنرس کی ممبئی میں خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 200اور50روپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کے فیصلے کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت خزانے نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملک بھر میں کیش کی قلت کو دور کرنے اور لوگوں کو راحت پہنچا نے کے سلسلے میں 200اور 50روپے کے نوٹ جاری کئے گئے ہیں ۔ آنے والے ہفتے کے دوران 200روپے کے نئے نوٹ بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں میں دستیاب ہونگے ۔تاہم ریزارو بینک آف انڈیا نے 50روپے کے پرانے نوٹ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان نوٹوں پر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |