English   /   Kannada   /   Nawayathi

قتل کی واردات کے مجرموں کو جلد بے نقاب کرنے تنظیم نے ایس پی سے کی ملاقات 

share with us

بھٹکل 20/ اکتوبر 2019(فکروخبرنیوز) شہر میں کل رات ایک نجی ہوٹل میں پیش آئی قتل کی واردات کے بعد سوشیل میڈیا پر مختلف پیغامات گروپوں میں وائرل ہوگئے ہیں۔  منیپال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کے بعد قریب دوپہر ایک بجے ان کے گھر لائی گئی جہاں عوام کے ایک جم غفیر نے اس کا آخری دیدار کیااور مغرب کی نماز میں جامع مسجد بھٹکل میں نمازِ جنازہ ادا کرکے شہر کے پرانے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ واردات کو لے کرسوشیل میڈیا پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا جارہاہے اور پولیس سے اس معاملہ کو جلد سلجھانے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ شہر کی سماجی تنظیم مجلس اصلاح وتنظیم کے وفد نے آج ایس پی سے ملاقات کرنے کے بعد وفد نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی مانگ کی۔ وفد نے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی بھی تلقین کی۔پولیس نے اس معاملہ میں اب تک تین افراد کو حراست میں لینے کی بات کہی جارہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جلد اس معاملہ کے پیچھے چھپے افراد کو بے نقاب کرنے میں پولیس اہم کردار کرے گی۔ فی الحال پولیس نے کل رات سے ہی ہوٹل کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور شہر میں زائد فورس بھی تعیینات کی گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا