English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپ نے نئی بریگزٹ ڈیل پر رضامندی ظاہر کر دی

share with us

لندن/برسلز:17اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)یورپ نے برطانیہ کے یورنی یونین سے انخلا ء کے معاہدے پر رضا مندی ظاہرکردی ہے، صدر یورپی یونین ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ معاہدہ گواہ ہے کہ ہم نے مسئلے کا حل نکال لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سنہ 2016 میں عوام نے ریفرنڈم کے ذریعے یورپی یونین سے انخلاء کا عزم کیا تھا جس کے بعد یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیل رضامندی کےلیے کئی ماہ مذاکرات جاری تھے تاہم مذاکرات کو کامیاب نہ ہوسکے لیکن وزیر اعظم تھریسامے کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔ اب بورس جانسن دور اقتدار میں یونین نے ڈیل پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیل طے پانے کے بعد صدر یورپی یونین کی جانب سے خط جاری کیاگیا ہے جس پر عمل درآمد کےلیے برطانوی دارالعوام میں رائے شماری ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سے بریگزٹ ڈیل کی منظوری کے بعد ہی بریگزٹ کا عمل آگے بڑھے گا۔

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپ کے درمیان متوازن اور شفاف معاہدہ طے ہوا ہے اور معاہدہ گواہ ہے کہ ہم نے مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے 31 اکتوبر کو علیحدہ ہونا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کو 2016 کے ریفرنڈم کے مطابق 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونا تھا تاہم ہاؤس آف کامنز کی جانب سے متعدد مرتبہ بریگزٹ معاہدے کی منسوخی کے باعث بریگزٹ میں 12 اپریل توسیع کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا