English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام: YPG/PKK کا حملہ، 6 شہری ہلاک، 15 زخمی

share with us

فرات:16اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)شام میں فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں رہائشی مقامات پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے کئے گئے حملوں میں 6 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

ملک کی شمالی تحصیل منبج پر قابض YPG/PKKنے فوجی مخالفین  کے زیر کنٹرول تحصیل جرابلس  سے منسلک بعض دیہات کو  ہیٹ سیکنگ میزائلوں اور  توپ فائرنگ سے ہدف بنایا۔

دہشت گردی کے حملوں میں 6 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

تحصیل عزیز میں بھی دہشت گرد تنظیم YPG/PKKکے دہشت گردوں کی طرف سے 4 توپ فائر کئے گئے جن کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا