English   /   Kannada   /   Nawayathi

جب معاملہ قومی مفادات اور قومی سلامتی کا ہو تو پابندیاں ہمارے لیے کوئی معنیٰ نہیں رکھتیں : چاوش اولو

share with us

ترک وزیر خارجہ میولود  چاوش اولونے کہا ہے کہ جب معاملہ قومی سلامتی کے مفادات کا تحفظ کا ہو تو پھر ہمارے لیے پابندیاں یا دھمکیاں  کوئی معنیٰ نہیں رکھتی ہیں  ۔

انہوں نے ترکی کی قومی اسمبلی میں چشمہامن آپریشن امن آپریشن  کے بارے  معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  متعداد ممالک  ترکی کے اس آپریشن سے بے حد  پریشان ہیں۔

"انہوں نے کہا کہ ان کی  اس پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ان کا کھیل خراب کردیا ہے۔ وہ یہاں ایک دہشت گردی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔  ہمیں نشانہ بنانے کی اصل وجہ یہی ہی  کہ ہم نے ان کھیل خراب کردیا ہے جس سے ان میں  مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   وہ مغرب کے غیرجانبدارانہ سلوک کو اچھی طرح جانتے اور دیکھتے ہیں اور کہا ہے کہ سیف زون کی تشکیل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات  بے معنی ثابت ہوئے ہیں ۔ ان کے لیے شام کی سرحدی سالمیت  دہشت گرد تنظیموں کی حمایت  کرنے والوں کے لیے کوئی  معنیٰ نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے دہشت  گرد تنظیم داعش کے قیدیوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ  اس مسئلے کا بہترین حل تمام غیر ملکی دہشت گردوں کی اپنے ملکوں کو واپسی ہے۔  

انہوں نے ترکی کے خلاف امریکی پابندیوں کو فیصلے کے بارے میں اپنے خیالات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ "امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں اور فیصلوں کے بارے میں ہمارا موقف  بالکل واضح ہے۔

انہوں نےکہا کہ جب معاملہ قومی سلامتی کے مفادات کا تحفظ کا ہو تو پھر ہمارے لیے پابندیاں یا دھمکیاں کوئی معنیٰ نہیں رکھتی ہیں، یہ ہمارے عزم کو متاثر نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم  تمام ضروری اقدامات کرنے کا اختیار  رکھتے ہیں  اور ان کے خلاف  جوابی کاروائی کرنے  کی صلاحیت کے بھی مالک ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا