:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

واشنگٹن:16اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) امریکا نے خفیہ طور پر ایرانی تیل لے جانے والی چینی بحری کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ ایران سے تیل کی خرید و فروخت سے باز رہیں ورنہ نقصان کی ذمہ دار ہوں گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران سے تیل کی تجارت جاری رکھی ہوئی ہے جس پر وائٹ ہاؤس نے چینی کمپنیوں کو اپنے بحری جہاز کے ’ٹریکنگ موڈ آف‘ کرکے خفیہ طور ایرانی تیل کی ترسیل سے باز رہنے کو کہا ہے۔
اس حوالے سے دو اہم امریکی حکام نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کمپنیاں ایران سے تیل خرید کر خفیہ طور پر ترسیل کرتی ہیں، امریکا اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے، چینی کمپنیوں کو مزید پابندیوں کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو امریکا نے 5 چینی شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی تھیں جن پر ایرانی تیل کی خفیہ ترسیل کا الزام تھا جس کے بعد ان کمپنیوں نے ٹریکنگ سے بچنے کیلیے ’لوکیشن ڈیٹا‘ بند کردیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |