English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریا: وزیر انصاف مالی بے ضابطگیوں میں ملوث،استعفی دےدیا

share with us

سیول:14اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا کے وزیر انصاف چو کُوک مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تناظر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہیں اپنے خاندان کے بعض افراد کو مبینہ طور پر ناجائز تعلیمی مراعات فراہم کرنے کے الزام کا سامنا بھی ہے۔

 اس اسکینڈل کی وجہ سے موجودہ  حکومت کو عوامی بے چینی اور سیاسی مخالفین کی طرف سے شدید تنقید کا  بھی سامنا ہے۔وزیر انصاف نے  آج اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مون جے اِن کو پیش کر دیا ہے البتہ  صدارتی دفتر نے یہ استعفیٰ قبول کیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

جنوبی کوریائی دارالحکومت سیئول میں اس وزیر کے حامی اور مخالفین گزشتہ کئی دنوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا