English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستانی وزیر اعظم ایران کے بعد سعودی عرب کا کریں گے دورہ

share with us

اسلام آباد:14اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)زیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب اور ایران کے مابین مصالحت کرانے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کل مختصر دورے پرسعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے ، جس میں ایران میں ہونیوالی ملاقاتوں کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے جس میں ان کی ایرانی روحانی پیشوا آیت اللہ خامنی اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقاتوں میں آنے والی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب میں جنگ نہیں چاہتا، میرے دورے کا اہم مقصد ہے کہ خطےمیں ایک اورتنازع جنم نہ لے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ایران کا دورہ کیا، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں تاریخی اورثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کا عزم دہرایا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا