English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہسپانوی عدالت نے علیحدگی پسند کاتلان رہنماؤں کو سزائیں سنا دیں

share with us

:14اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسپین کی سپریم کورٹ نے سیاسی عدم استحکام کے حامل علاقے کاتالونیا کے بارہ زیر حراست علیحدگی پسند رہنماؤں میں سے نو کو بغاوت کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ ان نو افراد کو نو سے تیرہ برس تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ بقیہ تین رہنماؤں کو کوئی سزا نہیں سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والے رہنماؤں میں کاتالونیا کے سابق نائب صدر اوریئول خونقیریز (Oriol Junqueras) بھی شامل ہیں۔ یہ سزائیں اکتوبر سن 2017 کے آزادی ریفرنڈم کے دو سال بعد عدالتی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد سنائی گئی ہیں۔ عدالتی کارروائی کے دوران چھ سو افراد کو گواہی کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ ریفرنڈم کے وقت کاتلان صدر کارلیز پوج ڈیمونٹ اس وقت بیلجیم میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کاتالان لیڈروں کو دی جانے والی سزاؤں کے خلاف کاتالونیا میں مظاہرے شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا