English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے حساس سیکیورٹی پلان کا بجٹ منظور کر لیا

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:13اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی  "گلوبز" ویب سائٹ نے ہفتہ کے روزایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک حساس حفاظتی منصوبے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی سیاسی اورسلامتی کے امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں صہیونی ریاست کے حساس حفاظتی کمیٹی کے بجٹ کے لیے 320 ملین شیکل کی رقم مخص کی گئی ہے۔

سائٹ کے مطابق اس مرحلے میں اس منصوبے کے بجٹ "فیز اے" کی منظوری دی گئی ہے، بعد میں باقی مرحلوں کے لیے بجٹ مختص کرنے پر غور کیا جائے گا۔

سائٹ کے مطابق فوج کے بجٹ میں یہ اضافہ جلد ہی فنانس کمیٹی اور کمیٹی برائے امور خارجہ اور سلامتی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/16934
 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا