English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر ٹرمپ کی YPG/PKK سے انخلاء کی اپیل:

share with us

واشنگٹن:13اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK ترکی کی سرحد سے انخلاء کا رجحان رکھتی ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ سرحد سے پیچھے ہٹ جائے گی۔

واشنٹگن میں ووٹروں سے ملاقات میں صدر ٹرمپ نے چشمہ امن آپریشن  کے علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے فیصلے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ہم عراق اور علاقائی کرد انتظامیہ کے درمیان آ گئے تھے اور اس دفعہ ترکی اور YPG/PKKکے درمیان آ گئے ہیں۔

YPG/PKK ترکی کی پوری سرحد کے 22 میل ،کوئی  30 کلو میٹر  علاقے سے پیچھے ہٹنے کا رجحان رکھتی ہے۔ یہ ایک اچھی چیز ہے۔ چھوڑیں ترکوں کی سرحدیں ان کے پاس رہیں۔

امریکی فوجیوں کے بھی علاقے سے انخلاء کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ایسے حالات میں کہ جب ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت نہیں کر پا رہے ہمیں اپنے فوجیوں کو  مزید 50 سال تک ترکی۔شام سرحد پر نہیں رکھنا چاہیے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " میرا فیصلہ جو بھی ہو میڈیا کا ہدف بنے گا۔ مجھے امید ہے کہ YPG/PKK بھی علاقے سے پیچھے ہٹ جائے گی۔ کیونکہ جنگی طیارے کے بغیر جنگی طیارے والی طاقت  کو شکست دینا بہت مشکل ہے"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا