English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہانگ کانگ: مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ

share with us

ہانگ کانگ:12اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین نے حسب معمول اس اواخر ہفتہ  پر بھی احتجاج کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

ان مظاہروں کے باعث تیراکی کے سالانہ  مقابلے  بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ آج کے روز نقاب پوش  مظاہرین نے ہانگ کانگ شہر کے مرکزی کاروباری حلقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا اور عام راہ گیروں کو بھی فٹ پاتھ پر چلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

ہانگ کانگ میں میٹرو چلانے والے ادارے نے بتایا ہے کہ اس  اواخر ہفتہ پر تمام اسٹیشن کھلے رہیں گے لیکن سروس کو رات دس بجے بند کر دیا جائے گا۔

 ہانگ کانگ میں بظاہر  نقاب پر پابندی عائد  کی جا چکی ہے لیکن مظاہرین ابھی تک اس پابندی کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں۔

حکام نے اب تک کے مظاہروں میں 2379 افراد  کو گرفتار کیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا