English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے گرد گھیرا مزید تنگ، ایک اور ’سرکاری مخبر‘ کی گواہی

share with us

واشنگٹن:07اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ٹرمپ کے مواخذے کا عمل تیزی سے جاری ہے جس میں یوکرائنی صدر سے مشکوک گفتگو کے ایک اور سرکاری مخبر کے گواہی کے لیے سامنے آنے سے امریکی صدر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرائنی صدر زیلنسکی سے خفیہ ٹیلی فونک گفتگو میں آئندہ صدارتی الیکشن میں اپنے مخالف امیدوار اور سیاسی حریف جوئے بائیڈن کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور یوکرائن کو فوجی امداد کی مد میں دی جانے والی رقم کو جوئے بائیڈن کیخلاف تحقیقات سے مشروط کردیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی معاون برائے یوکرائن  کُرٹ ڈی وولکر نے امریکی صدر کی جولائی میں کی گئی اس گفتگو کو مشکوک اور غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو شکایت درج کرائی تھی جس میں امریکی صدر کے ایک مشکوک وعدے کی تکمیل کا ذکر کیا گیا تھا۔ اب ایک اور اطلاع دہندہ نے حکام سے رابطہ کرلیا ہے۔

مذکورہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم اُن کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کا موکل ایک امریکی انٹیلیجنس کا ایک اہلکار ہے اور ان کے پاس صدر ٹرمپ کی یوکرائنی ہم منصب سے گفتگوکے بارے میں براہ راست معلومات ہیں تاہم یہ معلومات صرف متعلقہ حکام کو ہی فراہم کی جائیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا