English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرسی میں بھیانک سڑک حادثہ ،دو افراد کی موقع پر موت

share with us

سرسی : :23؍اگست2017(فکروخبر نیوز)سرسی تعلقہ کے سہسرلنگا ہلاگوڑ میں کے ایس آر ٹی سی بس اور بائیک کے مابین تصادم میں بائیک پر سوار دو افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی ہے ، مہلوک کی شناخت گگن بسوراج اورمسلم محلہ کا رہنے والا شکیب کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق یہ ایک بھیانک سڑک حادثہ تھا ،

بس کی زد میں آنے کے بعد بائیک قریب سو میٹر دور تک انہیں گھسیٹتے ہوئے آگے لگی جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔سڑک حادثہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بائک پوری طرح بس میں گھس گئی جس سے موقع واردات پر دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا