English   /   Kannada   /   Nawayathi

قائدین کی گرفتاری دہشت طاری کرنے کی ناکام صہیونی کوشش ہے: حماس

share with us

الخلیل:29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے کہا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کی طرف سے جماعت کے خلاف جاری کریک ڈائون اور گرفتاری کی مذموم مہمات کا مقصد جماعت اور کارکنوں پر دہشت طار کرنے کی مذموم صہیونی کوشش ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس نے اپنے رہ نمائوں کی بلا جواز گرفتاری پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جماعت کے رہ نمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

حماس کے رہنما عبد الحکیم حنینی نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں جماعت کے رہ نمائوں کی گرفتاریوں پر اپنے رد عمل میں کہا کہ رہنماؤں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مہم  کا مقصد جماعت کو خوف زدہ کرنا ہے۔

حیننی نے زور دے کر کہا کہ جماعت کے کارکنان اور رہ نمائوں کو جیلوں میں ڈالنا اور انہیں طویل عرصے تک قید کی سزائیں دینا شرمناک ہے۔

حماس رہ نما نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے درمیان جماعت کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بڑھتے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ رام اللہ اتھارٹی اور قابض فوج نے حماس کے کارکنوں اور رہ نمائوں کی گرفتاریوں کی باریاں مقرر کر رکھی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا