English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: سول اسٹریٹجک اہداف پر بمباری متحدہ عرب امارات نے کی ہے

share with us

طرابلس:29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت نے متحدہ عرب امارات کو ملک کے مشرق میں حفتر فورسز کے ساتھ تعاون کے زیر مقصد  سیرتہ شہر میں سول اسٹریٹجک اہداف پر بمباری کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

قومی مفاہمتی حکومت کے برکان الغضب آپریشن کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق "جنگی مجرم حفتر کے ساتھ تعاون کے لئے متحدہ عرب امارات کے مسلح ڈرون طیاروں نے سیرتہ میں آٹے اور چارے کی چکّیوں پر بمباری کی جس کی وجہ سے شہر کے کلیدی شہری مرکز کے انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر مادی نقصان پہنچا ہے۔

قومی مفاہمتی حکومت   کے بیان کے مطابق یہ حملہ "مذکورہ چکّیوں کے تعمیر و مرمت کے بعد دوبارہ سے کام شروع کرنے" کا اعلان کئے جانے سے 4 دن بعد کیا گیا ہے۔

سیرتہ کے قاردابیہ اسٹیشن  پر "مویشی پروجیکٹ " کے نام سے پہچانے جانے والے سرمایہ کاری زون پر بھی متحدہ عرب امارات  کے ڈرون حملے کے نتیجے میں  بڑے پیمانے پر مادی نقصان ہوا ہے اورایک ملازم زخمی ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس مویشی پروجیکٹ کے ساتھ سیرتہ اور ملک کے وسطی علاقے کے عوام کے لئے یومیہ 3 ہزار لیٹر دودھ پیدا کیا جاتا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا