English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کی دستور سازی کمیٹی کی پہلی میٹنگ آئندہ ماہ ہو گی

share with us

نیویارک:29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کا کہنا ہے کہ شام کے لیے نئے دستور کو مرتب کرنے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس تیس اکتوبر کو ہو گا۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی نگرانی میں معاملات کو آگے بڑھائے گی۔ یہ خصوصی کمیٹی ایک سو پچاس افراد پر مشتمل ہے۔ اس تعداد میں پچاس اراکین کا تعلق شام کی اسد حکومت، پچاس کا تعلق اپوزیشن اور پچاس کا تعلق سول سوسائٹی سے ہے۔ سیکرٹری جنرل کے مطابق کمیٹی سن 2012 میں متعارف کرائے گئے دستور میں ترامیم یا پھر نیا دستور تحریر کرنے کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے اور دستور سازی کے مرحلے کے بعد اقوام متحدہ کی نگرانی میں شفاف انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا