English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا، سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ، داعش کے 17 دہشتگرد ہلاک 

share with us


طرابلس:28/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)لیبیا میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں داعش کے سترہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریکوم کی جانب سے جاری ہونے ولاے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر امریکی افریقہ کمانڈ نے لیبیا میں 26 ستمبر کو فضائی حملہ کر کے آئی ایس ایس یک دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس حملے میں سترہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ تاہم کسی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت افریقہ کمانڈ نے لیبیا میں دہشتگردی پھیلانے کے لئے آئی ایس کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں مزید ایسی کارروائیاں کرتے رہیں گے اور لیبیا کو محفوظ رکھیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا