English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل تنصیبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں، آرامکو 

share with us


خلاف ورزی پر سرزنش ہوگی، سعودی پٹرولیم کمپنی نے ملازمین کو خبر دار کر دیا


ریاض:24/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی قومی پیٹرولیم کمپنی آرامکو نے اپنے تمام ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ تیل تنصیبات سمیت حساس مقامات کی تصاویر کسی بھی صورت میں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں۔ خلاف ورزی پر سرزنش ہوگی۔ 14ستمبر2019ء  کو تیل تنصیبات پر تاریخ کے بھیانک ترین حملوں کے بعد سعودی آرامکو نے حفاظتی تدابیر میں ایک اور اضافہ کیا ہے۔ الشرق الاوسط کے مطابق سعودی آرامکو نے اپنے باقاعدہ ملازمین اور آرامکو کے لیے کام کرنے والے دیگر کارکنان کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ عام طور پر کوئی بھی ملازم کسی ممنوعہ مقام پر ڈیوٹی دے رہا ہوتا ہے یا کسی زیر تعمیر پروجیکٹ پر کام کررہا ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں وہ اپنے رشتہ داروں یا دوست احباب کو یہ اطلاع دینے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا کہ وہ فلاں جگہ کام کررہا ہے بعض اوقات اس جگہ کی لوکیشن، وڈیو کلپ یا فوٹو بھی بھیج دیتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا