English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے حفاظ اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے عالمِ دین کی تہنیت 

share with us

بھٹکل 21/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مدینہ مسجد میں جاری درجہئ حفظ میں حفظ کی تکمیل کرنے والے تین حفاظ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے مولوی ڈاکٹر عیاض ابن زید االعابدین رکن الدین کی تہنیت کے لیے بروز جمعہ بعد عشاء ایک تہنیتی پروگرا م کاانعقاد کیا گیا۔ حفظ کے استاد مولانا حافظ عبدالرحمن ڈانگی ندوی نے حفاظ کے حفظ کی تکمیل فرمائی۔ 
مدینہ ویلفیر کے جنرل سکریٹری مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے اس درجہ حفظ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلباء بعد عصر پہنچ کر حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرر ہے ہیں۔ آپ کو سن کر حیرت ہوگی یہاں پر حفظ کی تکمیل کرنے والوں میں بی کام، پی یوسی اور ایم بی اے کے بھی طلباء ہیں۔ اب تک آٹھ حفاظ نے حفظ کی تکمیل کی ہے اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 
نائب ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد طلحہ رکن الدین ندوی نے کہا کہ ہمارے اس محلہ کی خصوصیات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ یہاں کے نوجوان دینی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ماشاء اللہ اب عصری اداروں میں زیر تعلیم طلباء حفظ کی نعمت سے مالا مال ہورہے ہیں۔ ماشا ء اللہ حفاظ کا سلسلہ یہاں سے شروع ہوچکا ہے اور کئی ایک حفاظ فارغ بھی ہوچکے ہیں اور یہ تین حفاظ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ اس موقع پر امام وخطیب مولانا محمد زکریا ندوی نے بھی قرآن کریم کی اہمیت پر مختصراً خطاب بھی فرمایا۔ مولوی عیاض رکن الدین نے اپنے تأثرات میں اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس تہنیتی اجلاس کے انعقاد پر ویلفیر کا شکریہ ادا کیا۔ دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا