English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل سمندر میں انجن کی خرابی کی وجہ سے پھنسے 23ماہی گیروں کو کوسٹل گارڈ نے بچالیا 

share with us

بھٹکل 18/ ستمبر 2019(فکروخبرنیوز) بھٹکل سمندر میں انجن کی خرابی کی وجہ سے پھنسے ماہی گیر کشتی پر سوار 23ماہی گیروں کو انڈین کوسٹ گارڈ شپ (آئی سی جی ایس)  راجدود نے بدھ کے روز بچالیا ہے۔ ماہی گیر کشتی رجسٹریشن نمبر KA04 MM2473  ایک دن قبل انجن کی خرابی کی وجہ سے بھٹکل سے 30میل نوٹیکل پر پھنسی ہوئی تھی جس کی اطلاع بھٹکل کوسٹل سیکوریٹی پولیس کو دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس دوران آئی سی جی ایس راجدود کرناٹکا اور گوا  کے سمندر میں گشت پر تھی۔ بھٹکل کوسٹل سیکوریٹی پولیس نے واقعہ کی جانکاری آئی سی جی ایس راجدود کو دیتے ہوئے اس کا رخ بیچ سمندر میں پھنسی کشتی کی طرف پھیر دیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر پہلے انجن کی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی لیکن بڑی کوششوں کے بعد انجن اسٹارٹ نہیں ہوسکا۔ 
    کوسٹل گارڈ نے ایک اور کشتی جس کا رجسٹریشن نمبر KA02MM1826  سے درخواست کی کشتی میں پھنسے ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ کشتی کو بھی ساحل تک پہنچانے میں تعاون کریں۔ ڈی آئی جی کوسٹل کرناٹکا ایس ایس دسیلا کا کہنا ہے کہ مذکورہ کشتی کے علاوہ ایک اور کشتی نے بھٹکل بندرگاہ تک کشتی کو پہنچانے میں مدد کی۔ کشتی میں پھنسے 23ماہی گیر پورے طور پر محفوظ ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا