English   /   Kannada   /   Nawayathi

 مشرقی جاپان میں طاقتور سمندری طوفان سے معطل  بجلی بحال نہ ہوسکی 

share with us

ٹوکیو:16ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)مشرقی جاپان میں طاقتور سمندری طوفان کے ٹکرانے کے ایک ہفتے بعد تقریباً80ہزار گھر ابھی بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، یہ بات حکام نے پیر کے روز کہی جیسا کہ مسلسل شدید بارش کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ہے اور امدادی کوششوں میں مشکلات آرہی ہیں۔طوفان فیکسائی گزشتہ ہفتے پیر کی علی الصبح ٹوکیو خطے سے ٹکرایا تھا جس کے ساتھ ریکارڈ تیز ہوائیں چل رہی تھیں جنہوں نے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا تھا جبکہ رگبی ورلڈ کپ تیاریاں بھی متاثر ہوئی تھیں اور حکومت کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم جاری کرنا پڑا تھا۔طوفان کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ بعد ازاں  طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بلیک آؤٹ کے باعث کم ازکم تین عمر رسیدہ افراد کی ہیٹ سٹروک اور درجہ حرارت 35ڈگری سیلسئس (95ڈگری فارن ہائیٹ) سے تجاوز کرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو ئی تھی۔ٹوکیو الیکٹرک کارپوریشن(ٹیپکو) کے ترجمان ناؤیاکونڈو نے بتایا کہ دارالحکومت کے جنوب مشرقی علاقے شیبا میں 78700کے قریب مکانات ابھی بھی بجلی سے محروم ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ 27ستمبر تک مکمل بحالی کا امکان نہیں ہے جیسا کہ ہمیں پہاڑی علاقوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ایک مقامی اہلکارکا کہنا تھا کہ متعدد پانی کی صفائی کے پلانٹس میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے 16700کے قریب گھروں میں پانی بھی نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا