English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں باغیوں کی شیلنگ سے 13 شہری ہلاک

share with us

تعز:14ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)یمنی سکیورٹی حکام کے مطابق حوثی باغیوں کی بمباری سے کم از کم تیرہ عام شہری مارے گئے ہیں۔ یمنی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق الحدیدہ اور تعز صوبوں میں حوثی باغیوں کی ان کارروائیوں میں بچے اور خواتین بھی مارے گئے ہیں۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد کے مابین جنگ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں ابھی تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن میں ایک ’حادثے‘ کے نتیجے میں ان کے چھ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے اس ’حادثے‘ کی نوعیت، مقام اور وقت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا