English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے ائی اے ایس افسر کو کہا غدار ، ششی کانت سینتھل کا رد عمل

share with us

بنگلور:09ستمبر2019(فکروخبرنیوز)ملک کے جمہوری مستقبل پر سوال اٹھاتے ہوئےپچھلے کچھ  دنوں سےتین  ائی اے ایس افسران استعفی دے چکے ہیں جس کو لے کر  اپوزیشن بھی سرکار کو گھیر رہی ہے لیکن بی جے پی اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائے ان کی سوچ پر ہی  سوال کھڑے کر رہی ہے  کرناٹک کے ایم پی اننت کمار ہیگڑے نےائی اے ایس افسر ششی کانت  سینتھل کوغدار کہتے ہوئے  پاکستان جانے تک کی  صلاح دی ہے ، ہیگڑے نے کہا کہ جو شخص کشمیر معاملہ میں حکومت  کے فیصلہ کے خلاف ہے اسے پیڈ غدار  کہنا ہی صحیح ہے ، وہیں اننت کمار ہیگڑے کی بے تکی بیان بازی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خود ڈی سی ششی کانت کا کہنا ہے کہ جس حکومت میں ایک ائی اے ایس افسر کا ایسا حال ہو کہ اسے اپنے خیالا ت کے اظہار پر پاکستان جانے کی دھمکی دی جارہی ہو تو ایسے میں یہاں کی عوام کا کیا حال ہوگا یہ تو سوچنے کی بات ہے  ،خیال رہے کہ ائی اے ایس افسر نے ایک ایسے وقت میں حکومت کے آمرانہ رویہ کے خلاف اپنی  آواز بلند کی ہے  جس دور میں عوام کی آواز سمجھی جانے والی میڈیا  ہی حکومت کے تلوے چاٹنے میں مصروف ہے، آپ کو بتادیں کہ اننت کمار ہیگڑے اپنے متنازعہ بیانات سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں انہوں نے ہندوستان کے ائین میں بھی تبدیلی کی بات کہی تھی جس کے بعد چہار جانب سے تنقیدوں کا نشانہ بننے کے بعد انہیں اپنے بیان پر معافی مانگنی پڑی تھی ،جبکہ اس کے علاوہ مسلمانوں کو لے کر بھی اس نے سخت ترین الفاظ کا استعمال کیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا