English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیش کے سربراہ مسعود اظہر کو پاکستان نے کیا رہا ، خفیہ ایجنسی الرٹ پر

share with us

اسلام آباد۔:09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)۔جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ جموں وکشمیر معاملہ پر پاکستان کو دنیا کے کسی بھی ملک سے مدد نہیں مل پا رہی ہے۔ اسی بوکھلاہٹ میں پاکستان نے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی عمران حکومت نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو جیل سے رہا کر دیا ہے۔ مسعود اظہر ہندوستان میں پارلیمنٹ، ممبئی، پلوامہ اور اری سمیت کئی حملوں کا ماسٹرمائنڈ ہے۔ مسعود اظہر کی رہائی کے بعد ہندوستانی فوج اور سلامتی دستوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔اسی سال 14 فروری کو جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان نے مسعود اظہر کو گرفتار کیا تھا۔ حالانکہ، تب بھی ہندوستان نے کہا تھا کہ مسعود اظہر کی گرفتاری محض دکھاوا ہے۔ اب اس کی خفیہ رہائی سے صاف ہو گیا ہے کہ پاکستان نے عالمی دباؤ میں آ کر مسعود اظہر کی گرفتاری کا ناٹک کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا