English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا اب آسام کے بعد مہاراشٹرا میں بھی این آر سی کی ہو رہی ہے تیاری !

share with us

ویسے تو وزیر داخلہ امت شاہ نے انتخابی مہم کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ ان کی حکومت پورے ملک میں این آر سی لاگو کرے گی اور آسام میں اس تعلق سے حتمی فہرست 31اگست کو جاری بھی ہو گئی ہے اور آسام کے 19 لاکھ لوگوں کے نام اس فہرست میں نہیں ہیں ۔ جن افراد کے نام فہرست میں نہیں ہیں ان میں کئی افراد کا تعلق فوج اور دیگر محکموں سے ہے ۔ آسام کے بعد اب ایسی خبریں ہیں کہ ریاست مہاراشٹر میں بھی این آر سی لاگو کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کی وزارت داخلہ ریاست میں غیر قانونی طور پر رہ رہے لوگوں کو حراست میں رکھنے کے لئے نظر بندی مراکز بنانے کی تیاری کر رہی ہے ۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق مہاراشٹر حکومت کی وزارت داخلہ نے نوی ممبئی پلاننگ اتھاڑٹی سے نظر بندی مرکز بنانے کے لئے زمین دینے کو کہا ہے ۔حکومت کے اس قدم سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آسام کے بعد مہاراشٹر میں بھی ایسے لوگوں کا پتہ لگانے کی تیاری ہے جو غیر قانونی طور پر وہاں رہ رہے ہیں اور ان غیر قانونی لوگوں کوحراست میں رکھنے کے لئے نظر بندی مرکز بنائے جائیں گے ۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق مہارشٹر سٹی اینڈ انڈسٹری ڈویلپمنٹ کارپوریش کو مہاراشٹر حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک خط لکھا گیا ہے۔ اس خط میں نیرول میں دو سے تین ایکڑ زمین دینے کی بات کہی گئی ہے ۔ واضح رہے نیرول ممبئی سے بیس کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ اس خبر کے بعد مہاراشٹر میں باہر سے آئے لوگوں میں زبردست بے چینی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا