English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل میں ون مسجد ون مومنٹ کے بینر تلے منعقد ہوا پروگرام 

share with us

مساجد کو نماز تک محدود رکھنے کے بجائے ملی مسائل حل کرنے کا مرکز بنایا جائے : آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل  جنرل سکریٹری

بھٹکل 09/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل میں ون مسجد ون مومنٹ کے بینر تلے ایک اہم پروگرام اتوار کی صبح گیارہ بجے  منعقد کیاگیا جس میں مساجد کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ عمائدین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل کے جنرل سکریٹری جناب محمد امیاز نے شرکت کرتے ہوئے مسجد کو بنیادبنا کر وہاں سے معاشرہ کے جملہ مسائل کرنے کے لیے پیش رفت کرنے کے سلسلہ میں کئی مفید باتیں پیش کیں۔ انہوں نے مسلک ومنہج سے اوپر اٹھ کر ملت کی خدمت کرنے اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ انہو ں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ اس کونسل کا اہم مقصد معاشرہ کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے مسلم قوم کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے سب سے اہم مرکز مسجد کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ سے معاشرہ کی تعلیمی، ثقافتی اور سماجی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ امتیاز نے بتایا کہ آٹھ سو سال تک ہندوستان میں مسلمان کی حکومت قائم رہنے کے باوجود آج مسلمان جس کسمپرسی کی زندگی گذاررہے ہیں اس سے ہم اندازہ لگاسکتے ہیں کہ مسلمانوں کو موجودہ دور میں کن کن میدانوں میں آگے بڑھ کر کام کرنا چاہیے۔ ایک سروے کے مطابق اٹھارہ کروڑ مسلمانوں میں سے ساڑھے دس کروڑ مسلمان جس طرح کی زندگی گذار رنے پر مجبور ہیں وہ ان کے حالات کی خود عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مساجد کو صرف نماز اور ذکروتلاوت تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس کے ذریعہ ملت کے مسائل حل کیے جائیں۔ 
    ہندوستان میں مسلمان کے موجودہ حالات کو اجاگر کرتے ہوئے انہو ں نے کہامسلمان کا تناسب سول سرویس میں بہت کم ہے۔ ایک سروے کے مطابق مسلمان آئی اے ایس اور آئی پی ایس میں صرف تین فیصد ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے پر بھی زوردیا۔
 ملحوظ رہے کہ اس پروگرام کا آغاز جناب عبدالقادر باشاہ کی تلاوت اورترجمہ سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب مولوی عبدالرقیب ایم جے نے پیش کیے۔ نظامت کے فرائض مولانا سید یاسر برماور ندوی نے انجام دئیے۔اسٹیج پر صدر تنظیم ایس ایم سید پرویز، انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، سابق نائب صدر تنظیم عنایت اللہ شاہ بندری، سابق جنرل سکریٹری تنظیم محی الدین الطاف کھروری، مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی مولانا شکیل احمد سکری ندوی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا