English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈی کے شیوا کما ر کی گرفتاری کے پیچھے سدارامیا کاہاتھ :  نلن کمار کتیل 

share with us

باگلکوٹ 08/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) کرناٹک کے بی جے پی چیف نلن کمار کتیل نے آج سدارامیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ڈی کے شیوا کمار کی گرفتاری کی پیچھے ان کے ہاتھ ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی کے شیوا کمار کی گرفتاری میں سدارامیا کا بڑا ہاتھ ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نلن کمار کتیل نے الزام عائد کیا کہ پارٹی لیڈران میں دشمنی کی وجہ سے ڈی کے شیوا کمار کو گرفتار کیا گیا۔ نلن کمار نے 2007میں سدارامیا کے وزیر اعلیٰ کے دور میں شیوا کمار کے گھر پر انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ مارکارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ اس سلسلہ میں سدارامیا نے اس وقت کیوں نہیں روکا۔ انہوں نے ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے حوالہ سے بھی کہا کہ بی جے پی اس طرح کی سیاست کرنا چاہتی تو انتخابات سے پہلے ہی کراسکتی ہے جس سے معلوم ہورہا ہے کہ ڈی کے شیوا کمار کی گرفتاری میں بی جے پی کاہاتھ نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا