English   /   Kannada   /   Nawayathi

سمندری طوفان 'ڈوریان‘ کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

share with us

کینڈا:08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقے میں واقع اکثر گھروں میں ہفتے کی شب اندھیرا تھا۔ اس کی وجہ سمندری طوفان ڈوریان تھا، جس کے ساتھ ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے صوبہ نووا سکوشیا کے نظام زندگی کو درہم برہم کیا۔ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال تھی۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت اور کھمبے اکھڑ چکے تھے۔

نووا سکوشیا میں توانائی فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق ڈوریان نے خطے میں بجلی کی ترسیل کو شدید متاثر کیا ہے اور تقریباً ساڑھے چار لاکھ گھر اس کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہوا کی شدت کم ہونے کے بعد ہی مرمت شروع کی جا سکے گی اور اس مقصد کے لیے اضافی ٹیمیں تیار بیٹھی ہیں۔

نووا سکوشیا پاور کمپنی کی جانب سے ٹویٹر پر جڑوں سے اکھٹرے ہوئے درختوں اور بجلی کے گرے ہوئے کھمبوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب یہ سمندری طوفان شمال مشرق کی جانب سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی وجہ سے نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور کے ساحلی علاقوں میں پہلے ہی ممکنہ طور پر بجلی کی فراہمی منقطع ہونے اور طوفانی لہروں کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔  

ڈوریان کو گزشتہ دنوں درجہ پانچ کی شدت کا سمندری طوفان قرار دیا گیا تھا اور یہ اسی طاقت کےساتھ کیریبیئن جزیرے بہاماس سے ٹکرایا تھا۔ اس کے نتیجے میں سیاحت کے لیے مقبول اس جزیرے پر کم از کم 43 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق کیوبا اور فلوریڈا کے مابین واقع اس جزیرے پر ستر ہزار افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا