English   /   Kannada   /   Nawayathi

چندریان 2 : چاند پر وکرم لینڈر کا پتہ چلا ، آربیٹر نے بھیجی پہلی تصویر : اسرو چیف

share with us

نئی دہلی :08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرو کے چیف نے انتہائی اہمیت کے حامل چندریان 2 کو لے کر بڑی جانکاری دی ہے ۔ اسرو چیف کے سیون نے سی این این  نیوز 18 کو بتایا کہ چاند کی سطح پر وکرم لینڈر کی صحیح لوکیشن کو پتہ چل گیا ہے ۔ حالانکہ فی الحال اس سے رابطہ قائم نہیں کیا جاسکا ہے ۔ سیون نے نیوز 18 سے کہا کہ چاند کی سطح پر وکرم لینڈر کی لوکیشن کا پتہ چل گیا ہے ۔ چندریان 2 کے آربیٹر نے لینڈر کی ایک تھرمل تصویر بھیجی ہے ۔

بتادیں کہ چاند کی سطح سے 2.1 کلو میٹر پہلے ہی وکرم لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا ۔ حالانکہ سیون نے یہ واضح کیا ہے کہ لینڈر وکرم سے ابھی تک رابطہ قائم نہیں کیا جاسکا ہے اور اس کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے اسرو چیف نے کہا کہ تصویروں کے ذریعہ وکرم لینڈر کا پتہ لگا لیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اسرو چیف کے سیون نے کہا تھا کہ اگلے 14 دنوں تک لینڈر وکرم سے رابطہ کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی ۔ اسرو کی ٹیم لینڈر وکرم کو ڈھونڈنے میں لگی ہوئی ہے ۔ اسرو چیف کے بیان کے بعد ملک کو امید ہے کہ اگلے 14 دنوں میں کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا