English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہریانہ : مسجد کے نابینہ امام اور اہلیہ کا دھاری دار ہتھیار سے قتل

share with us

سونی پت:08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ہریانہ کے سونی پت ضلع میں تحصیل گنور کے گاؤں منک ماجری میں ایک مسجد کے امام حافظ محمد عرفان اور ان کی اہلیہ کو گذشتہ رات کچھ مقامی لوگوں نے تیز ہتھیاروں سے ذبح کرکے قتل کردیا ہے. کہا جارہا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ دلتوں نے انجام دیا ہے.

 تفصیلات کے مطابق امام صاحب نابینہ تھے اور ان کی اہلیہ بھی معذور تھیں۔ دونوں کے سروں کو بری طرح زد و کوب کیا گیا اور پھر دھار دار ہتھیار سے قتل کیا گیا

مقامی ذرائع کا کہنا کہ دو دن قبل مسجد کی دیوار کے تعلق سے آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد دلت سماج کے کچھ لڑکوں نے امام صاحب کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

آج صبح مسجد کے حجرے میں امام صاحب اور ان کی اہلیہ کی لاش بری حالت میں برآمد ہوئی ہے.

پولس نے اطلاع ملنے پر جائے واردات کا جائزہ لیا ہے تاہم کارروائی کی کوئی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی ہے.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا