English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کا صدر کووند کے لئے فضائی حدود استعمال کی اجازت دینے سے انکار، انڈیا کا اظہار افسوس

share with us

 

نئی دہلی:08ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان نے صدر رام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے پاکستان حکومت کے فیصلہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عام ملک کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس طرح کی منظوری دے دی جاتی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے صدر کووندکے لئے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی منظوری نہ دینے کے پاکستان حکومت کے فیصلے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’’ہمیں پاکستان حکومت کے اس فیصلے پر افسوس ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کے معاملے میں ہندوستان کے رویے کو دیکھتے ہوئے اس کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر كووند آئس لینڈ کے دورے پر جانے والے ہیں جس کے لئے ہندوستان نے ان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی۔ صدر پیر کے روز سے تین ممالک کے دورے پر جائیں گے جس کے تحت سب سے پہلے وہ آئس لینڈ اور پھر سوئٹزرلینڈ اور سلووینیا جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا