English   /   Kannada   /   Nawayathi

الامین تحریک بنگلورو کی جانب سے مولانا محمد الیاس ندوی کو ان کے دینی اور دعوتی خدمات کے پیشِ نظر الامین خطیب ایوارڈ سے نوازا گیا 

share with us

بنگلورو 06/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  مشہور عالم دین اور مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک وعلی پبلک اسکول کے بانی، استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل، صدر فکروخبر بھٹکل حضرت مولانا محمد الیاس ندوی کو ان کی دینی اور دعوتی خدمات کے پیشِ نظر آج بنگلورو میں الامین تحریک کی جانب سے الامین خطیب ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ مولانا محمد الیاس ندوی عالم اسلام کی مشہور شخصیت حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگردِ خاص ہیں اور ان کی  ان کی تربیت میں رہ کر علمی اور دعوتی کام انجام دئیے ہیں۔ حضرت مولانا مرحوم ہی کے نام موسوم بھٹکل میں قائم اکیڈمی کے ذریعہ انجام پانے والی دینی ودعوتی خدمات کی سراہنا دنیا کے مشہور علماء اور اسکالرس نے کی ہے۔ مولانا کی کوششوں سے تعلیم کو بہانہ بناکر نئی نسل میں ایمان کی بقاکے لیے ملک وبیرون میں قائم علی پبلک اسکول اپنے منفرد تعلیمی نصاب کی وجہ سے مشہور ہیں اور روز بروز ان اسکولوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ 
 اس موقع پر مولانا نے الامین تحریک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے تأثرات کے دوران کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد اپنے رب کی پہچان ہے۔ اگر تعلیم کے ذریعہ انسان اپنے خالق کو نہ پہچانیں تو اس تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔مولانا نے کہا کہ موجودہ دور میں سب سے زیادہ ضرورت تعلیم کو دین سے جوڑنے کی ہے اور یہی پیغام سب سے پہلی وحی میں اس امت کے نبی کو دیا گیا۔ جب اس طرح کی کوششیں جاری رہیں گی تونئی نسل کی دینی خطوط پر تربیت ہوگی اور ان میں ایمان پر باقی رہنے کی شکلیں پیدا ہوں گی۔ مولانا نے اپنے پورے خطاب میں سب سے زیادہ زور نئی نسل کی دینی تربیت پر دیتے ہوئے تعلیم کو بہانہ بناکر ان کے اندر دعوتی مزاج  پیدا کرنے پر دیا۔ مولانا نے تعلیمی میدان میں الامین کی خدمات کی سراہنا کرکے اس کے بانی ڈاکٹر ممتاز صاحب کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔ 
اجلاس میں حفاظِ کرام کی دستار بندی کے ساتھ ساتھ کئی معزز شخصیات کی بھی تہنیت کی گئی۔ اجلاس کی صدرات سابق وزیر خارجہ سلمان خورشیدنے کی۔
تقریب میں مولانا شاکر اللہ رشادی، الامین سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر ممتاز صاحب، جناب ریاض فاروقی اور جناب امجد کرناٹکی وغیرہ موجود تھے۔ 

اس خوشی کے موقع پر ادارہ فکروخبر بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی دامت برکاتھم کی خدمت میں مبارکباد  پیش کرتا ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا