English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی انتخابات سے قبل ہونڈوراس نے یروشلم میں اپنا سفارتی مرکز کھول دیا

share with us


 اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کی صدارت ہونڈوراس کے صدر خوآن اورلانڈو ہیرنانڈیس نے کی


تل ابیب:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل میں سترہ ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے صرف دو ہفتے قبل ہونڈوراس نے یروشلم میں اپنا ایک سفارتی مرکز کھول دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کی صدارت ہونڈوراس کے صدر خوآن اورلانڈو ہیرنانڈیس نے کی۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو بھی موجود تھے۔ صدر ہیرنانڈیس نے کہا کہ یروشلم میں سفارتی مرکز کے کھولے جانے کا مقصد اسرائیل میں ان کے ملک کے سفارت خانے میں توسیع کرنا ہے، جو ابھی تک تل ابیب میں قائم ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ خود ان کے لیے ہونڈوراس کے اس سفارتی اقدام کا مقصد یروشلم کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنا ہے۔ اس سال مئی میں امریکا نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا