English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری، 100 افراد جاں بحق

share with us

صنعا:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سعودی اتحادی افواج کی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے زیر انتظام علاقوں پر سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں اور قیدخانوں کو نشانہ بنایا جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان یوسف الحیدری نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ حملے میں نشانہ بننے والی عارضی جیل میں 185 قیدی موجود تھے۔ یہ جیل ایک کالج میں عارضی طور پر بنائی گئی تھی

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ فضائی حملے دھمر میں باغیوں کی عسکری تنصیب اور اسلحہ ڈپو پر کیا گیا جہاں سے شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔ معصوم شہریوں کی جانیں بچانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے باغیوں کو ایسی کارروائیوں سے غیر مسلح کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ جنگ زدہ یمن میں گزشتہ 5 برس کے درمیان 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک، 70 ہزار زخمی اور 33 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور 80 فی صد سے زائد شہریوں کو امداد اور حفاظت کی ضرورت ہے جب کہ ان میں سے ایک کروڑ افراد کی بقا کا انحصار پہلے ہی غذائی امداد پر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا