English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق: داعش کی طرف سے گائے پر بم باندھ کر حملہ

share with us

دیالہ :یکم ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش نے 2 گائیوں پر بم باندھ پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دہشت گردی کا حملہ کیا۔عراقی فوج سے کیپٹن اکرم العابدی نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے ایک غیر متوقع  شکل میں حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں نے دو گائیوں پر بم باندھ کر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا۔

عابدی نے کہا ہے کہ حملہ صوبہ دیالہ کے گاوں اصلاح میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اگرچہ عراق کے دسمبر 2017 میں داعش سے پاک ہونے سے متعلق بیانات جاری کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود عراقی حکام کے مطابق دیالہ، کرکوک اور صلاح الدین صوبوں میں گھیرے میں آئے ہوئے داعش کے دہشت گرد شخصی سطح پر مسلح حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا