English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم لبنان کو اسرائیل کا ہتھکنڈہ نہیں بننے دیں گے: نبیہ بری

share with us

بیروت:یکم ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)لبنان قومی اسمبلی کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ اسرائیل دوبارہ مشرق وسطی میں مزاحم طاقت بننا چاہتا ہے لیکن ہم اسے لبنان کے ذریعے اپنی خواہش پوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بری نے النباتیہ میں ، شعیہ عمل موومنٹ کی طرف سے ،لاپتہ شعیہ لیڈر موسیٰ الصدری کی یادمیں، منعقدہ تقریب سے خطاب میں ملک کے جنوب میں گرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے سے متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ سمجھنے کے بعد کی امریکہ ایران سے جنگ نہیں کرے گا اور  تہران کے ساتھ مذاکرات فرانس کی وساطت سے ہوں گے، اسرائیل نے طاقت کا توازن تبدیل کرنے کے لئے لبنان کی طرف توجہ مبذول کر دی ہے۔

بری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 14 اگست 2006 سے لے کر اب تک نافذ العمل سمجھوتے کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کو اسرائیل میں متوقع انتخابات سے قبل اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو معنوی فتح کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 25 اگست کو رات کے وقت حزب اللہ کے قلعے کے طور پر پہچانے جانے والے علاقے بیروت  کے اطراف میں اسرائیل کے 2 ڈرون طیارے گرے تھے۔

اسرائیل نے اسی رات شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی بعض اہداف کو نشانہ بنایا تھا جس میں حزب اللہ کے 2 اراکین ہلاک ہو گئے تھے۔

حزب اللہ نے اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اس کاروائی کا بدلہ چکایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا