English   /   Kannada   /   Nawayathi

 روس نے ادلب میں  یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کردیا, اسدی فوج بھی اس اعلان پر عمل درآمد کی پابند ہوگی

share with us


ماسکو:31اگست2019(فکروخبر/ذرائع)روسی فوج نے آج ہفتے کے روز شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اسدی فوج بھی اس اعلان پر عمل درآمد کی پابندی ہوگی۔ خیال رہے کہ شامی حکومت ادلب کو اپوزیشن سے واپس لینے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔شام میں روس کے مصالحتی مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو نے ادلب میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اس کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق آج 31 اگست بہ روز ہفتہ صبح چھ بجے ہوگا۔ بیان میں شامی اپوزیشن پر بھی جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے۔شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے المرصد کے مطابق اسدی فوج نے ادلب کے کئی دیہات سے اپوزیشن جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کے ساتھ ساتھ تیزی کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ادلب کے نواحی علاقوں میں گولہ باری اور بمباری کے نتیجے میں دوبچوں سمیت 7 عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ معرہ النعمان کے مقام پر فضائی حملوں میں 12 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا