English   /   Kannada   /   Nawayathi

 امریکہ نے  ایرانی تیل بردار جہاز کو بلیک لسٹ کردیا،مالکان پر پابندی عائد 

share with us


 امریکی وزارت خارجہ ایرانی تیل بردار جہاز پر موجود تیل شام کو فروخت کرنے کا معاملہ ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے، وال سٹریٹ جرنل


 واشنگٹن:31اگست2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزارت خزانہ نے جبل طارق انتظامیہ کی طرف سے تحویل میں لیے جانے کے بعد چھوڑے گئے ایرانی تیل بردار جہاز 'اڈریان ڈاریا 1' کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اور اس کے مالکان پر پابندیاں عاید کر دی ہیں۔مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایرانی تیل بردار جہاز پر لادا گیا تیل چھوٹے جہازوں پر منتقل کر کے اسے شام کے حوالے کیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اگر ایرانی تیل بردار جہاز پر موجود تیل شام کو بیچا جاتا ہے تو یہ اس جہاز کی رہائی کے لیے طے پائے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہوگی، کیونکہ معاہدے کے تحت ایران کسی ملک کو یہ تیل فروخت کرنے کا مجاز نہیں۔امریکی اخبار 'وال اسٹریٹ جرنل' کے مطابق امریکی وزارت خارجہ ایرانی تیل بردار جہاز پر موجود تیل شام کو فروخت کرنے کا معاملہ ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔قبل ازیں ترکی کے وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایرانی تیل بردار جہاز لبنانی بندرگاہ کی طرف جا رہا ہے تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔ترک وزیر کا کہنا تھا کہ ایرانی جہاز لبنانی پانیوں کی طرف جا رہا تھا لبنان کی طرف نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پرامریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے دباؤ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ فوری طورپر مذاکرات سے انکار اور ان کی دوسری مدت صدارت میں کامیابی کے امکانات نے تہران پردباؤ بڑھا دیا ہے۔ ایران کو خدشہ ہے کہ اگرامریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے صدر بن گئے تو تہران کے لیے مزید کئی سال تک اقتصادی پابندیاں برداشت کرنا مشکل ہوگا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ 'مرگ بر امریکا' کے نعروں کے علی الرغم ایرانی قیادت کو یہ اندازہ ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کیسوا اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا