English   /   Kannada   /   Nawayathi

چینی دباؤ مسترد، امریکا کا تائیوان کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

share with us

واشنگٹن:21اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تائیوان کو 8 بلین ڈالرز کی مالیت ایف۔16  طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان معاشی تناؤ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے کچھ عرصے کی مثبت پیش رفت کے بعد ایک بار پھر دونوں عالمی قوتوں کے درمیان فاصلے بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس بار وجہ درآمدی اشیاء کے ’ٹیرف‘ نہیں بلکہ ’تائیوان‘ ہے۔

امریکی صدر نے چین کے سخت حریف تائیوان کو ایف-16 طیارے فروخت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت امریکا تائیوان کو 8 بلین ڈالرز مالیت کے ایف-16 طیارے فروخت کرے گا۔ طیاروں کی تعداد 66 ہوگی جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔

اس حوالے سے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جنگجو طیاروں سے تائیوان اپنی خودمختار فضائی حدود کا دفاع کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکے گا تاہم چین نے امریکا کے اس بیانیے پر شدید تنقید کی ہے۔

چین کے دباؤ پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا چینی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تائیوان کو ایف۔ 16 طیاروں کی فروخت جن عالمی معاہدوں کے تحت طے پائی ہے بالکل اسی طرح ایسے ہی معاہدے امریکا اور چین تعلقات کے درمیان گہری مطابقت کا باعث بھی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا