English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپین کے جزائر کنارے پر لگی جنگلاتی آگ قابو سے باہر

share with us

گرینڈ :20اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )اسپین کے جزائر کناری کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر ہو گئی ہے۔ ہسپانوی حکام کے مطابق مراکش کے قریب واقع انہی جزائر میں سے ایک جزیرے گرینڈ کناریہ پر اس آگ کے شعلے پچاس میٹر تک بلند ہیں جبکہ نو ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دن سے لگی اس آگ کی وجہ سے چھ ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر ہو چکا ہے۔ آگ کے بہت بلند شعلوں کی وجہ سے بعض مقامات پر امدادی کارروائیاں بھی ناممکن ہو چکی ہیں۔ ابھی تک ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانا بھی ممکن نہیں ہو سکا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا